چینی سفیر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آرمی چیف سے الوداعی ملاقات
شیئر کریں
راولپنڈ ی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے الوداعی ملاقات کی جس میں عزم کیا گیا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی روابط بڑھانے کی پالیسی جاری رکھی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آخری ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے اور چین پاکستان کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے جبکہ چینی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا، اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی چینی سفیر کو فرائض بہترین انداز میں پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی روابط کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔