طالبان خان طالبان خان ہی رہے گا‘بختاور بھٹو زرداری
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں کبھی ان مائوں سے پوچھا جنہوں نے اپنے اکلوتے بچے کھوئے۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان کے گزشتہ روز دیے گئے بیان کے ردعمل میں دیا عمران خان نے طالبان سے مذاکرات کے حق میں بیان دیا تھا بختاور بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان خان ہمیشہ طالبان ہی رہتا ہے، عمران خان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتے ہیں مذاکرات سے پہلے ان متاثرین اور مائوں سے پوچھو جنہوں نے اپنے پیاروں کو اور اپنے اکلوتے بیٹوں کو کھویا ان تمام مائوں اور متاثرین سے پوچھو کہ کیا ہم قاتلوں سے مذاکرات کر سکتے ہیں پھر طالبان خان مذاکرات کی بات کریں ۔