میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے‘عائشہ گلالئی

پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے‘عائشہ گلالئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج کو بدنام کرنے کی مہم افسوسناک ہے پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے اس کو سیاست میں گھسیٹنے سے ملک کی بدنامی ہوگی معاشرے میں خواتین کو اس کا جائز مقام دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے ان کی نااہلی ریفرنس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ کچھ سیاستدان دن کے 12بجے جاگتے ہیں اور ایک گھنٹہ بھی پیدل نہیں چل سکتے ہیں اگر ان کی اسمبلی میں حاضریاں دیکھیں تو ان کی گڈ گورننس کا حال بھی سب کے سامنے آجائے گا۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی منحرف ایم این اے عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کر دی عائشہ گلالئی کے وکیل نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے مزید دستاویزات جمع کروائے گئے اور ان دستاویزات کو دیکھنے کے بعد اپنا جواب جمع کرائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں