پاک فضائیہ کے شاہین وطن کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اگست ۲۰۲۵
شیئر کریں
شہباز شریف سے ایٔرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات،پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین
معرکہ حق میں دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی، جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی،گفتگو
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ بابر سدھو سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن کی حفاظت کیلیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


