میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این ڈی ایم اے الرٹ، آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

این ڈی ایم اے الرٹ، آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

جرات ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے27 تا 28 اگست 2024 کے دوران پنجاب اورسندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، ہواؤں کا سلسلہ اس وقت گجرات، انڈیا کے قریب موجود ہے جس کے زیر اثر سندھ کے بیشتر علاقوں سمیت جنوب مشرقی پاکستان میں اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سلسلے کے زیر اثر سندھ کے مختلف اضلاع بشمول نگرپارکر، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، دادو سانگھڑ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ اور مٹیاری میں آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ موجود ہے اور اگلے 36 سے 48 گھنٹوں میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا باعث بنے گا۔اس سلسلے کے زیر اثر راولپنڈی/اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، وسطی اور جنوبی پنجاب، گوجرانوالہ، لاہور اور ساہیوال ڈویژن سمیت اٹک، مری، گلیات، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، خانپور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، کوٹ ادو، منڈی بہاء الدین کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث شہروں میں سیلابی صورتحال جبکہ مقامی ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش اورآندھی سے روزمرہ کے معمولات متاثر ہو سکتے ہیں، کمزور تعمیرات، کچے مکانات کی چھت/دیوار گرنا، بجلی کے کھمبے، بل بورڈ، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور تیز بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عوام سے التماس ہے سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں