میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی اے کا مختلف موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

پی ٹی اے کا مختلف موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی ٹی اے نے مختلف موبائل سمیں 15اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ایسی تمام موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مردہ افراد کے نام پر ہیں یا پھر ایکسپائرڈ یا منسوخ شناختی کارڈ پر کام کر رہی ہیں، پی ٹی اے نے موبائل سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نادرا کی ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ مواد کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ایسا شخص نے موبائل سم حاصل کی ہو اور اس کا اب انتقال ہو چکا ہے تو وہ سم 15اکتوبر کو بلاک کر دی جائے گی، سم بلاک کرنے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں وہ موبائل سمیں بلاک کی جائیں گی جو جعلی یا منسوخ شدہ شناختی کارڈ پر لی گئی ہیں، دوسرے مرحلے میں وہ سمیں بلاک ہوں گی جن کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے، تیسرے مرحلے میں ایسے موبائل سمیں بند کی جائیں گی جن کی رجسٹریشن کرانے والے انتقال کر چکے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق وہ افراد جو ایسی سمیں اپنے نام منتقل کروانا چاہتے ہیں وہ متعلقہ دستاویزات کے ساتھ کسی بھی فرنچائز یا سروس سینٹر پرآ کر سمز اپنے نام کروالیں تاکہ ان کی سمیں بند نہ ہو سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں