میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہر زیر آب

سندھ بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہر زیر آب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی شہر زیر آب، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کردی، بجلی کا نظام درھم برہم، تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے، سندھ کے مختلف شہروں نوری آباد،عمرکوٹ، ڈیپلو، تھرپارکر ،پتھورو، کنری، سانگھڑ، بدین، ہالا، ٹنڈوجام، اڈیرو لال، ماتلی، جھڈو، پنگریو، نندو سمیت دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، بارش کے باعث بجلی کا نظام درھم برہم ہوگیا، حیسکو نے ریجن میں ایک سئو زائد فیڈر بند کردیئے جس کے باعث شہر اندھیرے میں ڈوب گئے، تیز بارش کے باعث کئی شہر زیر آب آگئے جبکہ مواصلاتی نظام درہم ہوگیا، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد شہر میں شہری سیلاب کی وارننگ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں