میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر سندھ کو  اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کی پروموشنل ویڈیو ٹوئٹ کرنا بھاری پڑ گیا

گورنر سندھ کو اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کی پروموشنل ویڈیو ٹوئٹ کرنا بھاری پڑ گیا

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کی پروموشنل ویڈیو ٹویٹ کرنا بھاری پڑ گیا اور صارفین نے انہیں ٹک ٹاکر بننے کا مشورہ دے ڈالا۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ انہیں اپنے ہیئراسٹائلسٹ کی پروموشنل ویڈیو ٹوئٹ کرنا بھاری پڑگیا۔ صارفین نے اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ کو سوشل میڈیا انفلوئنسر یا پھر ٹک ٹاکر بننے کا مشورہ دے ڈالا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ دنوں اپنے ایکس(ٹوئٹر)اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر مجھ جیسا ہیئراسٹائل بنوانا ہے تو میرے ہیئر ڈریسر کے پاس جائیں۔

گورنر سندھ کا عہدہ کمرشل بن گیا اور انہیں اپنے ہیئر ڈریسر کی اس طرح پروموشن کرنا مہنگا پڑ گیا اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کی بھرمار ہوگئی جس میں صارفین نے کامران ٹیسوری کی کلاس لیتے ہوئے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے طنزیہ کہا کہ انڈیا چاند پر پہنچا اور ہم گرم حمام پر، ایک یوزر نے گہرا طنز کرتے ہوئے اب تک گورنر کے بتائے گئے سیلون نہ جانے پرافسوس کا اظہار کیا۔ ایک شہری نے تو کامران ٹیسوری کو سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر بن کر مال کمانے تک کا مشورہ دے دیا۔ گورنر سندھ نے تنقید کے بعد وضاحتی بیان میں کہا کہ انہوں نے ہیئر ڈریسر کی حوصلہ افزائی کے لیے ویڈیو بنائی تھی جس کا مقصد محض اس کی مدد کرنا تھا۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ ماضی میں بھی اپنے بچے کو نہلانے اور کھانا کھلانے کی ویڈیوز شیئر کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں