میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی فی یونٹ 50 روپے تک پڑنے لگی

بجلی فی یونٹ 50 روپے تک پڑنے لگی

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

اگست میں بجلی کا بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکلنے کی وجوہات سامنے آگئیں، بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملا کر عوام کو فی یونٹ بجلی 50 روپے تک پڑنے لگی۔ اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15 روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ یکم جولائی کو بجلی کی قیمت فی یونٹ ساڑھے 7 روپے تک بڑھائی گئی لیکن اس کی مکمل وصولی نہ ہوئی پھر اگست میں صارفین سے دو ماہ کی یکمشت وصولی کرلی گئی اور ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بھی وصولی کی گئی، اس حوالے سے رہی سہی کسر بجلی پر عائد ٹیکس نے پوری کر دی۔ مجموعی طور پر ایک سال میں بجلی صارفین پر ڈیڑھ ہزار ارب روپے کا بوجھ منتقل کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں