میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روس کا 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 73 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

روس کا 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 73 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

روس نے 24 گھنٹے میں یوکرین کے 73 ڈرون مار گرانے اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یوکرین کے حملوں کو ناکام بنا دیا اور گزشتہ 24 گھنٹے میں یوکرین کے 73 ڈرون اور فوجی ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل روسی فورسز نے یوکرین کا ایس 200 میزائل بھی مار گرایا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ جنگ شروع ہونے سے اب تک یوکرین کے 462 طیارے، 246 ہیلی کاپٹر، 6 ہزار 12 ڈرونز، 433 فضائی دفاعی نظام، 11 ہزار 476 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 6 ہزار 24 توپیں اور 12 ہزار 408 دیگر فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گھمسان کی جنگ تاحال جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں