میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عبدالواسع برادرزہزاروں ایکڑ اراضی پر گوٹھ بنا کر اربوں ہضم کر چکے ، سنسنی خیز انکشافات

عبدالواسع برادرزہزاروں ایکڑ اراضی پر گوٹھ بنا کر اربوں ہضم کر چکے ، سنسنی خیز انکشافات

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :آصف سعود) گڈاپ ٹاؤن میں عبدالواسع اینڈ برادرز کی جانب سے سرکاری زمینوں پر لوٹ مار کے خلاف خبروں کی اشاعت کے بعد مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ موصوف اسکیم 45 کے ایک بڑے لینڈ گریبر کی شہرت خاص رکھتے ہیں جن کا گزشتہ 20 سال سے یہی دھندہ پانی ہے، عبدالواسع اینڈ برادرز اسکیم 45 تیسر ٹاؤن کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر گوٹھ بنا کر اربوں روپے ہضم کر چکے ہیں اور یہ دولت انہوں نے ترکی اور دیگر ممالک میں ٹرانسفر کر کے باقاعدہ منی لانڈرنگ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی ہے اور عبدالواسع خود ترکی کی شہریت رکھتے ہیں اور ترکی کے پاسپورٹ پر ہی پاکستان اور ترکی ان کا آنا جانا رہتا ہے، جرات نے اس ضمن میں دفتر خارجہ سے تعلق رکھنے والے ایک سابق بیوروکریٹ سے معلومات لیں تو پتہ چلا کہ ترکی اور پاکستان کا دہری شہریت کے حوالے سے کوئی باہمی معاہدہ نہیں ہے اس لئے ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے لئے انہیں پاکستان اور ترکی کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے لیکن نادرا ریکارڈکے مطابق عبدالواسع نے ابھی تک اپنی پاکستانی شہریت بھی نہیں چھوڑی ہے اور ترکی کی شہریت کے مزے اڑا رہے ہیں، بروکس ہاوسنگ کے ایک متاثرہ الاٹی نے جرأت کو بتایا کہ عبدالواسع اور اس کے بھائی اسکیم 45 میں دو درجن سے زائد گوٹھ کاٹ کر اربوں روپے کی سرکاری زمین پر ہاتھ صاف کر چکے ہیں اور اس پر اینٹی کرپشن میں بھی ان کے خلاف متعدد کیس زیر التوا ہیں لیکن سابق پی پی دور حکومت میں عبدالبر کی پارٹی سے وابستگی کی بنا پر اینٹی کرپشن ان کے خلاف ہاتھ ڈالنے میں کامیاب نہیںہو سکی، جبکہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ بھی سرکاری زمینوں پر بنائی گئی ان کی جعلی کوآپریٹو سوسائیٹیوں کی مکمل معلومات رکھتا ہے جس کے عوض کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور گلشن معمار تھانہ کی بھاری منتھلی فکس ہے جس کی وجہ سے وہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتے، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں پیپلز پارٹی دور کے اندر سسٹم چلانے والا بااثر ڈپٹی رجسٹرار نوید عباسی ان غیرقانونی سوسائٹیوں کا سرپرست بن کر اپنا الو سیدھاکر رہا ہے جبکہ گلشن معمار تھانہ کا ماہانہ لاکھوں روپے کا دال دلیا ان بھائیوں کے مرہون منت ہے- عبدالواسع سلفیہ، ملٹی کلر، گرین وسٹا اور گلشن کراچی چلانے کے ساتھ ساتھ ایک اور کاغان کوآپریٹو سوسائٹی کے چئیرمین بھی بتلائے جاتے ہیں جس میں بھی انہوں نے خوب جوہر دکھائے ہیں، جس کے بارے میں? مزید سنسنی خیز انکشافات نمائندے کو حاصل اطلاعات کی تصدیق کے بعد کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں