میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک پر 30 سال حکومت کرنے والی جماعتیں منہ چھپا رہی ہیں، فواد چودھری

ملک پر 30 سال حکومت کرنے والی جماعتیں منہ چھپا رہی ہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جن جماعتوں نے 30 سال حکومت کی، آج وہ اپنا منہ چھپا رہی ہیں، تحریک انصاف واحد حکومت ہے جو عوام کے سامنے اپنی کارکردگی فخر کے ساتھ پیش کر رہی ہے، تمام وزارتوں کی کارکردگی پیش کرنا نئی روایت ہے، آج ہماری خارجہ پالیسی خوداری پر مبنی ہے، افغانستان میں ہمارے کردار کی آج پوری دنیا معترف ہے، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو عالمی افق پر واپس لائے، کشمیر، فلسطین سمیت دیگر بڑے مسائل پر ہماری ایک آواز ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے کسان کے مفاد میں کئی اقدامات اٹھائے، نچلے طبقے کے لئے احساس پروگرام شروع کیا، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں میں جدت لائی، ہم نے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے، وزیراعظم عمران خان آج اپنی حکومت کا آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔ و ہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج تین سال مکمل ہونے پر ہمارا موٹو ’’لگن، انصاف، انسانیت اور خودداری ہماری منزل‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے انصاف، انسایت اور خودداری کے لئے کام کیا، ماضی میں 30 سال حکومتیں کرنے والے آج اپنا منہ چھپا رہے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف کی حکومت اپنی تین سالہ کارکردگی فخر کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت میں جرات نہیں کہ وہ عوام کے سامنے آ کر ان سے کئے گئے وعدوں پر اپنی کارکردگی پیش کر سکے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج تمام وزارتوں کی تین سالہ کارکردگی پر مبنی ایئر بک کا بھی افتتاح کر رہے ہیں، ہر وزارت اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے، ہم نے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات آج کی تقریب کی میزبان ہے، حکومت تمام وزارتوں کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں