میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد جرائم پیشہ افراد،منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

حیدرآباد جرائم پیشہ افراد،منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد جرائم اور منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا، ایس ایس پی حیدرآباد مکمل طور پر ناکام، پولیس آئس، چرس، شراب اور مین پڑی فروشوں سے ہفتہ وار لاکھوں روپے وصول کرنے لگی، تھانہ اے سیکشن ،قاسم آباد، مارکیٹ، پھلیلی اور پنجاری منشیات سپلائی کے گڑھ بن گئے، شہری غیر محفوظ ،تفصیلات کے مطابق حیدرآباد جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا ہے، حیدرآباد شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ جرائم پر قابو پانے سمیت منشیات کی آمدورفت و فروخت روکنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، پولیس اہلکار آئس، چرس، شراب اور مین پڑی فروشوں سے ہفتہ وار لاکھوں روپے وصول کرنے میں مصروف ہے، ذرائع کے مطابق حیدرآباد شہر سے ماہانہ ایک کروڑ سے زائد کی منتھلی پولیس کو وصول ہوتی ہے، جو کہ ایک منظم طریقے سے وصول کرکے تقسیم کی جاتی ہے، جبکہ منتھلی وصول کرنے کیلئے الگ اہلکار مقرر ہیں، حیدرآباد شہر کے 20 سے زائد تھانوں میں ماہانہ کروڑوں روپے کی منشیات کی فروخت جاری ہے، جبکہ جوا کے اڈوں سے بھی ہفتہ وار لاکھوں روپے وصول کئے جاتے ہیں، حیدرآباد شہر کے تھانہ اے سیکشن، قاسم آباد، ٹاور مارکیٹ، پھلیلی پنجاری منشیات سپلائی کے گڑھ ہیں، جبکہ تھانہ ہٹڑی منشیات فروشوں کی گزرگاہ اور تھانہ مارکیٹ پورے حیدرآباد شہر میں منشیات کی سپلائی کا مرکز بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ مارکیٹ کے حدود سے شہر بھر میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے، جبکہ تھانہ اے سیکشن میں گلی محلوں میں چھوٹے بچے سرعام مین پوڑی فروخت کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ اے سیکشن کا ایس ایچ اور اہم افسر کا منظور نظر ہے اور بہت سے معاملات سنبھالتا ہے، شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کا باعث شہری غیر محفوظ ہیں، شہریوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ حیدرآباد شہر سے منشیات کا خاتمہ کرکے جرائم پر قابو پایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں