افغان وادی پنچ شیرمیں جنگ کے بادل چھٹ گئے
شیئر کریں
افغانستان کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول طالبان کرنے کے بعد اب طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان امن پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے رہنمائوں کے درمیان مذاکرات چاری کر کے علاقے میں ہوئے جس میں فریقین نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان بعض موضوعات پر بات چیت جاری ہے، فریقین تفصیلات طے کرنے کے بعد میڈیا کے سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان کمانڈر قاری فصیح الدین نے دعوی کیا تھا کہ افغانستان کے صوبے پنجشیر میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، انہوں نے شمالی اتحاد کے سابق اہم کمانڈر احمد شاہ مسعود کی رہائش گاہ اور وادی کی اہم چوٹیوں پر قبضے کا دعوی کیا تھا۔