میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا سیاسی رومانس خطرے میں پڑ گیا

ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا سیاسی رومانس خطرے میں پڑ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار)پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد نہایت سود مند ثابت ہوا10ارب روپے کی کرپشن میں ملوث میئر کراچی چار سال مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے نیب کی جانب سے حکومتی ہدایات پر اتحادی جماعت کے رہنماؤں کیخلاف قانونی کارروائیوں کو ترک کر دیا گیا شہر قائد میں ہونے والی بارشوں میں پانی کی نکاسی آب کا نظام مفلوج ہونے پر  پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں کی چپقلش کے باعث بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ اور پی ٹی آ ئی کا سیاسی رومانس خطرے میں پڑگیا دونوں جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کا عندیہ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی جانب سے عام انتخابات سے قبل میئر کراچی کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی تھی جس کے بعد عدالتی حکم پر قومی احتساب بیو رو کی جانب سے میئر کراچی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا بعد ازاں عام انتخابات میں متحدہ قومی موؤمنٹ کی جانب سے پی ٹی آ ئی سے اتحاد کو ضروری قرار دینے پر میئر کراچی سمیت متحدہ قومی موؤمنٹ کی اعلیٰ قیادت کیخلاف نیب میں مختلف بد عنوانیوں کے کیسز کو سرد خانے کی نذر کر دیا گیا ہے جس کے تحت گذشتہ کئی دہائیوں سے اتحادی جماعت سے تعلق رکھنے والے متعدد رہنماؤں کیخلاف مختلف انکوائریاں التوا کا شکار ہیں اس ضمن میں میئر کراچی جن پر کرپشن کے الزامات پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ساتھیوں کی جانب سے بھی لگائے گئے ہیں اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جس نے مخالف جماعتوں کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا ہے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آ ئندہ چند ماہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پی ٹی آ ئی اور متحدہ کی جانب سے مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر سیٹ ایڈجسمنٹ بھی مکمل کر لی گئی تھی تاہم ہونے والے حالیہ بارشوں کے باعث عوامی اور دیگر سیاسی حلقوں کی جانب سے شہری حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر پی ٹی آ ئی نے سیاسی نقصان سے محفوظ ہونے کے لیے متحدہ قومی موؤمنٹ کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی قسم کا اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت دونوں جماعتوں کے بلدیاتی انتخابات میں ایک دوسرے کے مخالف سامنے آ نے کے امکانات روشن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں