میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئرکراچی نے مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کر دیا

میئرکراچی نے مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کر دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

میئر کراچی وسیم اختر نے چند ہی گھنٹوں بعد مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کردیا ۔ میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مصطفی کمال کو بد تمیزی پر معطل کیا یہ کام کے بجائے سیاست چمکا رہے ہیں، کراچی کے حالات کے بارے میں سب جانتے ہیں، بڑی نیک نتی سے کراچی کے مسائل کو حل کرنا چاہتا ہوں، میں کراچی کی مدد کے لئے علی زیدی اور بحریہ ٹائون کے ساتھ کھڑا رہا جو کراچی کی مدد کرسکتا تھا ان سب سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے کہا کہ میئر کے اختیارات کچرا اٹھانے کے مجھے دیئے جائیں، میں نے تمام اختلاف کے باوجود ان کی بات پر لبیک کہا، میری مخلصی سے غلط فائدہ اٹھایا گیا، آپ نے سیاست چمکانا شروع کردی، آپ نے ریلی نکالی، مغلظات بکنا شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانے کا کام کے ایم سی کا نہیں ، ہونا یہ چاہیے تھا کہ ہیڈ آفس آکر رپورٹ کرتے اور بتاتے کچرا اٹھانے کا فارمولا کیا ہے ، آپ تو آکر بلدیہ کی چائنا کٹنگ کرنے لگ گئے ، آپ کوئی نیب کے نمائندے نہیں جو تمام دستاویزات منگوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچرا، سیوریج اور صاف پانی کے مسائل ہیں، ہمارے پاس جو مشینری تھی اسے استعمال کر کے کام کیا، اب تو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بھی کام نہیں کر پا رہی، سندھ حکومت ہمیں وسائل نہیں دے رہی، کراچی کے مسائل کا نیک نیتی سے حل چاہتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں