وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس
ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم سیکرٹریٹ بجلی کا 41 لاکھ 13 ہزار روپے کا نادہندہ نکلا، آئیسکو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے 41لاکھ 13ہزار 992روپے واجب الادا ہیں، بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ آئیسکو نے کہا وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کبھی بل جمع کرایا جاتا ہے ، کسی مہینے ادا نہیں کرایا جاتا۔