میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی نے مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا

میئر کراچی نے مصطفی کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

میئر کراچی وسیم اختر نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی)کے سربراہ اور سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی جانب سے کراچی کو صاف کرنے کی پیشکش پر انہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کردیا۔اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مصطفی کمال نے الیکٹرانک میڈیا میں دیے گئے بیان میں 90 روز میں کراچی کو صاف کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔نوٹی فکیشن میں وسیم اختر نے کہا کہ میئر ہونے کی حیثیت سے میں فوری طور پر اور تاحکم ثانی سید مصطفی کمال کو رضاکارانہ بنیاد پر پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کرتا ہوں۔دوسری جانب مصطفی کمال نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کا چیلنج قبول کرلیا اور کراچی صاف کرکے دکھاوں گا۔مصطفی کمال نے کہا کہ ضلع شرقی، غربی، کورنگی اور وسطی میں تعینات متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )کے چیئرمین اور یوسی چیئرمین عہدہ چھوڑدیں، میں چارج لینے آرہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وسیم اختر تمام میونسپل اختیارات مجھے دینے کی تیاری کرلیں۔اس سے قبل پی ایس پی سربراہ نے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی حکومت کو پیشکش کی تھی کہ انہیں صرف 3 ماہ کے لیے کراچی کا اختیار دے دیا جائے اور وہ اس شہر کو صرف اس مدت کے اندر صاف کرکے دکھائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور شہری حکومت، جو وسائل استعمال کر رہے ہیں، وہی وسائل انہیں دے دیں تو وہ نہ صرف شہر کو صاف کرکے دکھائیں گے بلکہ ایسا نظام بھی دیں گے جس پر اگر چلا جائے تو شہر گندا نہیں ہوگا۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اپنے کام کرتے ہوئے نہ تو وہ وفاق سے مدد مانگیں گے اور نہ ہی کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ موجود بلدیاتی حکومت کے پاس کراچی کی صفائی کی اہلیت نہیں، وہ جانتے ہی نہیں ہیں کہ کراچی کو صاف کس طرح کرنا ہے ۔خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں غلاظت اور کچرے کے ڈھیر پر افزائش پانے والی مکھیوں کی بہتات سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں