میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر نے گوادر فری زون رولز کا مسودہ تیار کرلیا

ایف بی آر نے گوادر فری زون رولز کا مسودہ تیار کرلیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے گوادر فری زون رولز کا مسودہ تیار کرلیا ،جیسے ہی گوادر فری زون کے ٹیکس سے متعلقہ ترامیم لاگو کی جائیں گی تو ان رولز کو لاگو کرنے کیلیے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیونے گوادر فری زون رولز کے اجرا کو گوادر فری زون سے متعلق ٹیکس ایشوز کے حل سے مشروط کردیا ہے اور ایف بی آر نے وزارت میری ٹائم افئیرز کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ گوادر فری زون سے سے متعلق ٹیکس سے متعلق مجوزہ ترامیم کے نفاذ کے بعد گوادر فری زون رولز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائیگا۔ ایف بی آر کی جانب سے وزارت میری ٹائم افیئرز کو بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے گوادر فری زون رولز کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور جلد لا ڈیوژن کی توثیق کے لئے بھجوادیا جائیگا اور جیسے ہی گوادر فری زون کے ٹیکس سے متعلقہ ترامیم لاگو کی جائیں گی تو ان رولز کو لاگو کرنے کیلیے نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر فری زون میں الگ سے کسٹمز اسٹیشن اور ڈرائی پورٹ تعمیر کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ گوادر پورٹ اور گوادر فری زون میں آنے والے سامان کی تیز ترین کلیئرنس کیلیے الگ سے کارگو ہینڈلنگ فسلیٹیشن سینٹر قائم کرنے کی تجویز بھی ہے ۔علاوہ ازیں سی پیک روٹ پر سامان کی ترسیل کیلیے استعمال ہونیوالی گاڑیوں میں ای ٹریکنگ سسٹم نصب ہونگے اور کسٹمز اتھارٹیز سی پیک روٹ پر داخلی و خارجی پوائنٹس پر کنٹینرز کی سیل اتارنے اور دوبارہ سے سیل لگانے کے اختیارات ہوںگے ۔اس کے علاوہ سی پیک روٹ پر ہر ایک سو کلو میٹر کے بعد خصوصی دفاتر کھولنے کی بھی تجویز زیر غور ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گوادر فری زون رولز میں ملک کے دیگر اکنامک فری زونز اور ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کی طرح رولز و پروسیجر متعارف کروائے جائیں گے اور اگر ای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون اور گوادر پورٹ سے متعلق ٹیکس قوانین میں ترامیم کی منظوری آئندہ اجلاس میں دیدی جاتی ہے تو آئندہ ماہ کے دوران رولز جاری کردیے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں