دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا
شیئر کریں
پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم کے ساتھ پہلے کی طرح کام کرنا چاہئے، احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
سا بق مشیر پیٹر و لیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا میںامریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتا ہوںلگتا ہے ا و ر یہ بیان اس نے نوازشریف کے کہنے پردیا ہے ا نہو ں نے یہ با ت احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی ا نہو ں نے ایم کیو ایم کی اے پی سی میں پیپلز پارٹی نے شرکت نہ کرنے کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پپلزپارٹی کے ایم کیو ایم سے اچھے تعلقات ہونے چاہیں پپلز پارٹی نے پہلے بھی ایم کیو ایم کے ساتھ کام کیا ہے اب بھی کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ مہاجر کمیونٹی کو متحد ہونا چاہئے مہاجروں کو مرکزی سیاست میں آنا چاہئے میری کوشش ہوگی کے سب کو ساتھ لے کر چلوں وزیر اعظم کراچی آمد پر ڈاکٹر عاصم حسین کہنا تھا کہ چھوٹے وزیر اعظم آئے ہیں چھوٹے سے چھوٹی توقعات ہونی چاہئیں بڑے سے بڑی ہوتی ہیں گفتگو کے دوران ڈاکٹر عاصم نے عمران خان کے سکھر جلسے پر کہایہ کوئی کرکٹ کا میچ ہورہا ہے؟ جب الیکشن آئیں گے تو دیکھں گے۔ سب نے پی ایس ایک سو چودہ کا نتیجہ بھی دیکھ لیا ہے۔ کراچی کی پڑھی لکھی عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا ہے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پر حکومت عوام سے حقائق چھپا رہی ہے جس کا نقصان عوام اور آنے والی نسلوں کو ہوگا عالمی عدالت سے ریکوڈک منصوبے پر ہونے والی عالمی آربیٹریشن نے پاکستان کو گیارہ بلین ڈالر کا جرمانہ کیا ہے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میں نے بلوچستان حکومت کو کہا تھا کہ عدالت کے باہر اس معاملے کو حل کرے۔ ریکوڈک منصوبے پر مزید جرمانہ عائد کرکے جرمانے کی رقم پندرہ ملین ڈالر کردی گئی ہے۔ اس کیس میں صرف ستر ملین ڈالر وکلاء کی فیس کی مد میں ادا کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے اپنی نا اہلی چھپا رہی ہے۔