میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان فرانس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ٗوزیر اعظم عباسی

پاکستان فرانس کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ٗوزیر اعظم عباسی

منتظم
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

وزیراعظم سے پاکستان میں فرانس کی سبکدوش ہونے والے سفیرمارٹینی ڈورنس کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔وہ ہفتہ کو پاکستان میں فرانس کی سبکدوش ہونے والے سفیرمارٹینی ڈورنس سے یہاں وزیراعظم آفس میں الوداعی ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے وزیراعظم نے پاکستان میں قیام کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے سبکدوش ہونے والی فرانسیسی سفیر کی خدمات کو سراہا۔وزیر اعظم نے اس بات پراطمینان کا اظہارکیاکہ پاکستان اورفرانس توانائی، سرمایہ کاری، اوردفاع کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بات بہت حوصلہ افزاء ہے کہ اراکین پارلیمان کے درمیان روابط کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کی پارلیمان میں پاک فرانس دوستی گروپ قائم ہیں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان فرانس کو ایک اہم دوست ملک سمجھتاہے،پاکستان فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں