میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 120 کے عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں، آخری گیند تک لڑیں گے

این اے 120 کے عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں، آخری گیند تک لڑیں گے

منتظم
اتوار, ۲۷ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

شوکت خانم کوئی فیکٹری نہیں غریبوں کا اسپتال ہے، سیاست کی نذر نہ کیا جائے، لاہور میں گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے 120 کا ضمنی انتخاب انتہائی اہم ہے، عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوا سال میں نواز شریف پیسے کے بارے میں نہیں بتا سکے، اگر نواز شریف عدالت کے فیصلے کو نہیں مان رہے تو دوسرے مجرم کیوں مانیں گے، اربوں کی چوری اگر بڑی نہیں تو جیلوں میں قید لوگوں کا کیا قصور ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف بار بار یہ پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا، میں بتانا چاہتا ہوں کہ نواز شریف کو کرپشن پر نااہل کیا گیا، اربوں روپے کی چوری کر کے ملک سے باہر بھیجے گئے، نوازشریف آپ کو اس لیے نکالا گیا کیوں کہ آپ نے چوری کی جو عدالت میں پکڑی گئی۔این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آخری گیند تک (ن) لیگ سے مقابلہ کرے گی، کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حلقے میں جائیں، این اے 120 کے الیکشن میں ڈاکٹر یاسمین راشد بھرپور مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں، این اے 120 کے عوام کیا چاہتے ہیں کہ حکمران آئے پیسا لوٹے، باہربھیج دے یا پھر قانون سب کے لیے یکساں ہو؟واضح رہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے تحت 17 ستمبر کو پولنگ ہوگی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کوئی فیکٹری نہیں بلکہ غریبوں کا ہسپتال ہے اس لئے ایل ڈی اے اور واپڈا ہسپتال کی تعمیر میں رکاوٹیں نہ ڈالیںمسلم لیگن نے اپنے 30سالہ دور میں ایک بھی کینسر ہسپتال نہیں بنایاعمران خان نے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو یقین ہونا چاہئے کہ پیسہ ٹھیک جگہ لگایا جارہا ہے75فیصد لوگوں کا علاج مفت کیا جارہا ہین لیگ کے وزیر کینسر ہسپتال پر کیوں حملہ کرتے ہیںدنیا میں کہیں بھی ایسا نجی ہسپتال نہیں جس میں مفت علاج ہورہا ہوانہوں نے کہا کہ ن لیگ والے الزام لگاتے ہیں اور کرتے کچھ بھی نہیںکوئی غلط کام ہورہا ہے تو ان کو حق ہے کہ وہ تحقیقات کرائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں