5 سیکورٹی اہلکار ہلاک، 6 زخمی ہوگئے، بھارتی حکام نے فدائی حملہ قرار دیدیا
شیئر کریں
سوپور میں فوجی گاڑی پر حملہ، گاندر بل میں فوجی گاڑی نے خاتون کو ٹکر مار دی
مقبوضہ کشمیر میں پولیس چھاؤنی پر حملے میں 5 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 عسکریت پسندوں نے ضلعی پولیس لائنز پر دھاوا بول دیا جہاں سیکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ عسکریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں 2 بھارتی فوجی اور 3 پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، جب کہ جھڑپیں 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال جاری ہیں۔بھارتی حکام نے اسے فدائی حملہ قرار دیتے ہوئے ایک حملہ آور کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا۔ بھارتی فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران چھاؤنی میں مقیم سیکیورٹی اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تاہم دو پولیس افسر تاحال لاپتہ ہیں۔ بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ہے۔بھارتی حکام نے اسے ایک سال میں سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب سوپور کے علاقے ہیگام میں بھی بھارتی فوجی گاڑی پر رائفل گرنیڈ کا حملہ ہوا جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میںضلع گاندر بل کے علاقے میںبھارتی فوج کی ایک گاڑی نے دانستہ طور پر ایک خاتون کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔واقعے کے خلاف علاقے میں زبردست مظاہرے کیے گئے واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوںنے سڑکوںپر نکل کر زبردست احتجاجی مظاہر ے کیے ۔ وہ فوجی گاڑی کے ڈائیور کی فوری گرفتاری اور اسکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔