میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے نیوٹرل ہو جائے، عمران خان

فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے نیوٹرل ہو جائے، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہناہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نیوٹرل ہو جائے،موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج آمنے سامنے ہوں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی اخلاقی طور ہار چکے ہیں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن نے مزید کہا کہ آج جیل میں ہمارے وکلا کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔جج صاحب کو پولیس والوں نے بتایا کہ وکلا نہیں آئے اور جج صاحب سماعت برخاست کرکے کمرہ عدالت سے چلے گئے۔علیمہ خان نے کہا کہ ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہوئی ہے، وکلا کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کرنل کے ہاتھ میں ہے۔ہم نہیں چاہتے فوج اور عوام کو آمنے سامنے کیا جائے۔ملک میں رول آف لا اور جمہوریت نہیں ہوگی تو ملک آگے کیسے چلے گا؟۔علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں۔ معلوم ہو جائے گا کہ9مئی کا ذمے دار کون ہے؟ بے گناہ لوگوں کو چھوڑا جائے، اصل ملزمان کے خلاف کیسز چلائے جائیں۔ملک میں کاروبار تباہ ہوچکا ہے۔ لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں