میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیت المقدس میں جمعہ کے نمازیوں پر حملہ، طیاروں سے بم باری

بیت المقدس میں جمعہ کے نمازیوں پر حملہ، طیاروں سے بم باری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی میں نماز جمعہ میں شرکت کرنے والے نمازیوں پر حملہ کیا، متعدد نمازی زخمی ہوگئے ، غزہ کے مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے باب الاسباط کے علاقے کے قریب نمازیوں پر حملہ کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا جب وہ مسجد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسرائیلی فورسز نے یروشلم شہر میں اپنے فوجی اقدامات کو بھی سخت کر دیا، رکاوٹیں کھڑی کیں، نماز کے لیے جانے والے شہریوں کی شناخت کی جانچ کی اور ان میں سے متعدد کو داخلے سے روک دیا،دوسری جانب اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں کی ایک نئی لہر نے غزہ کی پٹی کو نشانہ بنایا ہے، جس میں جنوب میں خان یونس، مرکز میں بوریج پناہ گزین کیمپ اور انکلیو کے شمال میں غزہ سٹی شامل ہیں،اسرائیلی فوجی دستے جنوبی خان یونس میں ایک زخمی شخص کو نکالنے والی ایمبولینس پر براہ راست گولیاں چلا ئی گئیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں