میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
96 سینیٹرز کیلئے ایک ہزار ملازمین کی موجودگی کا انکشاف

96 سینیٹرز کیلئے ایک ہزار ملازمین کی موجودگی کا انکشاف

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملکی ایوان بالا (سینیٹ) میں 96 سینیٹرز کیلئے ایک ہزار ملازمین کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے یہ انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں اسٹاف کی کمی نہیں، سیاسی مقاصد کیلئے ملازمین بھرتی کیے گئے اور 96 سینیٹرز کیلئے ایک ہزار ملازمین موجود ہیں۔ان کا کہناتھاکہ رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 70 ہزار تک ہے، ارکان پارلیمنٹ اپنے بجلی اور گیس کے بلز خود دیتے ہیں، کام کے اعتبار سے سب سے کم تنخواہ ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھاکہ 20 سے زائد اراکین قومی اسمبلی کے پاس سرکاری رہائش گاہ موجود نہیں ہے، پارلیمنٹ کے نئے لاجز کاکام 80 فیصد مکمل ہے۔قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے نئے لاجز پر دوبارہ کام شروع کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی سے مشاورت کی سفارش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں