میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے ،وزیراعظم

بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے ،وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرونی دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتے اور دشمن بلوچستان میں سیاسی استحکام نہیں چاہتا۔گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف تیسری بار منتخب وزیراعظم بنے تو انہوں نے گوادر کی ترقی و خوشحالی کے لیے بے پناہ عوامی نوعیت کے پروگرامز کی منصوبہ بندی کی اور جہاں میں اس وقت کھڑا ہوں وہاں اربوں روپے کی لاگت کے ساتھ پینے کے پانی کا منصوبہ بنایا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں ایران سے بجلی لانے کا منصوبہ بنایا گیا، پنجگوڑ سے ٹرانزمیشن لائین لانے کا منصوبہ بنایا گیا اور دیگر منصوبوں کے لیے بھی کام کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ جب میں یہاں آیا تو ان منصوبوں پر چار برس میں کوئی کام نہیں ہوا تھا، ہرچیز بند کردی گئی تھی، ہر چیز کو ختم کیا گیا تھا، سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا منصوبہ، انڈسٹریل زون سمیت دیگر پر کام ختم ہو چکا تھا اور میں دکھی دل سے اسلام آباد واپس روانہ ہوا تھا لیکن پھر دوسری بار اسی مہینے میں یہاں واپس آیا اور فیصلہ کیا کہ ہمیں بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بے پناہ معدنی ذخائر سے نوازا گیا ہے جن پر سب سے پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے پھر کسی اور کا لیکن سوال ان ذخائر کو تلاش کرنے کا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے پر تنازع کی وجہ سے اربوں روپے خرچ ہوگئے لیکن عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اسی طریقے سے گوادر پر سب سے پہلا حق گوادر کے عوام کا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں