میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرانسپورٹ مافیا بے لگام یوم عاشور پر بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

ٹرانسپورٹ مافیا بے لگام یوم عاشور پر بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ مافیا کے کرائے میں اضافے سے لاعلم، ٹرانسپورٹ مافیا نے یوم عاشور کی چھٹیوں کے موقع پر بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا، مسافروں سے کروڑوں روپے بٹور لیے، عاشور کے موقع پر اہم شاہراہ ایم ای جناح روڈ بند کرنے کے بعد مسافر گاڑیوں کو متبادل روٹ نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کے اعلان کے بعد صدر، کینٹ اور دیگر علاقوں میں ٹرانسپورٹ مافیا اپنے گورخ دھندے میں مصروف ہوگئی ہے، کراچی سے حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ، میرپور خاص اور دیگر شہروں کے لئے جانے والے مسافروں سے غیر قانونی طور پر بھاری کرایا وصول کیا جا رہا ہے، ٹرانسپورٹر مافیا حیدرآباد کے مسافروں سے 6 سو کے بجائے ایک ہزار سے 12 سو روپے، میرپور خاص کے لئے ایک ہزار کے بجائے 1800 سو، سانگھڑ کے لئے 1000 کے بجائے 1500 روپے بٹورنے میں مصروف ہیں، مسافروں سے بھاری کرایوں کی سرعام لوٹ مار کرنے کے باوجود آر ٹی اے سمیت ٹرانسپورٹ کے متعلقہ افسران کہیں کارروائی کرنے میں نظر نہیں آئے، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اپنے محکمہ کی زمہ داریاں سنبھالنے کے بجائے سیاسی جماعتوں کی مخالفت میں تنقید کرنے میں مصروف ہو گیا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی صفر ہونے کی وجہ سے لاکھوں مسافر ٹرانسپورٹ مافیا کے رحم و کرم پر ہیں، مسافروں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور خراب معاشی حالات میں ٹرانسپورٹ مافیا محکمہ کے افسران کی ملی بھگت سے غریب عوام سے اپنے من پسند کرایوں کی وصولی کر رہی ہے، جس کے خلاف کارروائی نہ ہونا وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ افسران کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں