میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ نے سیسی میں بھرتیوں سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے سیسی میں بھرتیوں سے روک دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ لیبر کے ماتحت ادارے سیسی میں بھرتیوں سے روک دیا۔ عدالت نے سیکریٹری لیبر کمشنر سیسی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ لیبر کے ماتحت سندھ ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی (سیسی) میں ڈاکٹرز اور دیگر اسامیوں کی بھرتیوں میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئیں بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹیسٹ لینے کے بجائے خود ہی بھرتیاں کیں اور لوئر اسٹاف کے آفر آرڈر بھی جاری کئے۔ پیپلز پارٹی کے وزراء ایم این ایز ایم پی ایز نے وزیر لیبر سعید غنی کو ڈاکٹرز کی بھرتی میں سفارش کی۔ سیسی میں سفارشی ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے فہرست بھی تیار کی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیسی میں بھرتیوں کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ سیسی میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کی جا رہی ہیں اور 250 ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے خود انٹرویو کئے۔ عدالت نے سیسی میں ڈاکٹرز کی بھرتی روکنے کے احکامات جاری کئے اور سیکریٹری لیبر لئیق احمد۔ کمشنر سیسی سلیم رضا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس کرتے ہوئے کیس 17 اگست تک ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں