میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی ایچ کراچی ،ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب،مریض تیماردار پریشان

این آئی سی ایچ کراچی ،ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب،مریض تیماردار پریشان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

( نمائندہ جرأت ) این آئی سی ایچ کراچی میں اکثر ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غیر حاضر، ڈیوٹی کے اوقات ذاتی کاموں میں مصروف ہیں، مریض بچے اور تیماردار صبح سے شام تک ڈاکٹروں کے پیچھے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، سکیورٹی گارڈز و دیگر عملے کی مریضوں، تیمارداروں سمیت صحافیوں سے بھی بداخلاقی، بیٹے کو علاج کیلئے لے آئے جرأت کے رپورٹر کو اسپتال سے نکالنے کی کوشش کی گئی، انتظامیہ لاعلم۔ روزنامہ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں بہتر اور فوری علاج کی دعویٰ جھوٹی نکلی، اسپتال میں تعینات اکثر ڈاکٹر ڈیوٹی کے اوقات میں مریضوں کا علاج کرنے کے بجائے ذاتی کاموں میں مصروف ہیں، ڈاکٹروں نے ڈیوٹی ٹائم کے دوران کسی بھی وقت اسپتال سے باہر آنے جانے کا سلسلہ روزانہ کا معمول بنا دیا ہے، تیماردار مریضوں کو لے کر ڈاکٹروں کے پیچھے صبح سے شام تک انہیں ڈھونڈنے کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، گزشتہ دن روزنامہ جرات کا رپورٹر مسرور کھوڑو اپنے 10 ماہ کے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے این آئی سی ایچ کے ڈاکٹر محبوب نوناری سے رابطہ کیا تو اس نے اسپتال آنے کیلئے کہا جب وہاں ایمرجنسی وارڈ میں گیا تو ڈاکٹر موجود نہیں تھا فون پر رابطے کے بعد کال اٹینڈ نہیں کی گئی، کچھ دیر کے بعد میسیج کیا کہ ڈاکٹر کامران کے پاس جائو، اس کے پاس جانے سے پتا چلا کہ وہ بھی ڈیوٹی پر موجود نہیں ہے، پھر رابطے کے بعد تیسرے ڈاکٹر رابیل کے پاس جانے کا مشورہ دیا گیا لیکن وہ بھی نہیں ملا، رپورٹر ٹوکن ہاتھ میں لے کر اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا تو ایک سکیورٹی گارڈ نے اسے ایمرجنسی وارڈ سے باہر نکلنے کیلئے کہا جبکہ تعارف کرانے کے باوجود بداخلاقی کرتے رہے اور تین گارڈز نے وارڈ سے نکالنے کی کوشش کی، جس کے بعد صحافی نے کائونٹر پر بھیٹے انچارج کو شکایت کی، اس نے شکایت سننے کے بجائے گارڈز سے مل کر گنڈہ گردی اور بدسلوکی کی، اسپتال میں موجود مریضوں کے ساتھ آئے تیمارداروں نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈز اور اسپتال عملہ لوگوں سے بداخلاقی اور مختلف طریقوں سے تنگ کرتے رہتے ہیں، شکایتوں کے باوجود اسپتال انتظامیہ انکے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے، محکمہ صحت سندھ کے اعلیٰ حکام اور اسپتال انتظامیہ نمائندہ جرات سے بدسلوکی کرنے میں ملوث ملازمین اور غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف سختی سے کارروائی کرے تہ کہ آئندہ کسی سے اس طرح کا کوئی واقع پیش نہ آئے اور آنے والے مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی کی جائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں