میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی نے عدالتوں پراثراندازہونے کی کوشش کی 'شرجیل میمن

پی ٹی آئی نے عدالتوں پراثراندازہونے کی کوشش کی 'شرجیل میمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے یکساں اور ملک سے اب لاڈلا ازم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کی عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پر حملہ ملک کی عدلیہ پر حملہ تصور کرتے ہیں ۔ عمران خان ملک میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کر کے اداروں پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔شرجیل میمن نے کہا کہ پچھلے 5 برس سے عمران خان اپنی مرضی کے فیصلے لیتے رہے ہیں ۔ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان کو جھوٹا صادق و امین کا سرٹیفکیٹ ملا ہوا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کے پی کے بی آر ٹی پر بھی اسٹے آرڈر ملا ہوا ہے ۔ عمران خان کو بنی گالا کی غیر قانونی تعمیرات پر بھی اجازت دی گئی ۔ ملک سے اب لاڈلا ازم کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔ قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہی روایت رہی کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس تو کیا میسج نہیں دیا جا رہا کہ ہر کوئی لاٹھی اٹھا لے۔ انصاف کے تقاضے سب کے لیے یکساں ہونے چاہییں۔ پاکستان میں عمران خان کے لیے الگ قانون ہے اور باقی لوگوں کے لیے الگ قانون ہے ۔ عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔صوبائی وزیرنے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو 100 خون معاف ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی ملک سے لاڈلا ازم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں