میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جوکہاوہ پوراہوا،پی ٹی آئی آزادکشمیرمیں تنہاحکومت بنائے گی،شیخ رشید

جوکہاوہ پوراہوا،پی ٹی آئی آزادکشمیرمیں تنہاحکومت بنائے گی،شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ کشمیر الیکشن سے متعلق جو کہا وہی ہوا، اپوزیشن 2023 میں بھی دھاندلی کا رونا روئے گی، اگلے الیکشن میں پوری کوشش ہوگی ،سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کرکے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا ، اگلی بار سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے، پی ٹی آئی کشمیر میں تنہا حکومت بنانے جا رہی ہے۔انہوں نے نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے کہا کہ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے گا، ملزم کے والد کو گرفتار کیا ہے، ملازمین کو بھی گرفتار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نور مقدم کیس میں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اسی ہفتے کابینہ میں پیش کیے جائیں گے، ملزمان کے نام فوری طور پر پی آئی این ایل میں ڈال دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاش اس ملک میں ایسا نظام ہو کہ خواتین کو قتل کرنے والوں کو جلد از جلد پھانسی دی جائے، خواہش ہے چین کے نظام کی طرح یہاں قاتل کو موقع پر سزا ملے۔انہوں نے کہا کہ افغان پالیسی پر فیصلہ فارن آفس نے کرنا ہے، ہماری سول آرمڈ فورسز بارڈر پر لگی ہوئی ہیں، افغان آرمی آفیسرز واپس چلے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا میں تصحیح اور تجدید کا نیا نظام لانے لگے ہیں، تصدیق، تجدید اور تصحیح کی نئی پالیسی لارہے ہیں، جو شناختی کارڈ مشکوک ہوں گے ان کو میسج بھیجیں گے، دیکھیں گے کہ کوئی غیرذمہ دار شخص پاکستان کے شناختی کارڈ سے فائدہ تو نہیں اٹھارہا، جو غیرملکی بغیر ویزا تجدید کے پاکستان میں ہیں وہ 14 اگست تک پاکستان چھوڑ دیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سات سال میں جتنے جعلی شناختی کارڈ بنے ہیں، 39 آدمی کراچی سے نکالے ہیں، جو پیسے لے کر شناختی کارڈ بناتے رہے ہیں انہیں نکالیں گے، نادرا کو متنازعہ کرنے کے لیے ایک سوشل میڈیا کمپنی استعمال کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں 11 سو آمیاں تھیں، 12 لاکھ سے زیادہ درخواستیں آئیں، ہمارا ایف آئی اے کا سائبر کرائم بھی بہت تھکا ہوا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں سالہاسال سے ویزہ تجدید کے بغیر رہنے والوں کو 14 اگست تک کا ٹائم دے رہا ہوں، اگر یہ ویزے کے لیے اپلائی کریں تو فیس معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں