میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ ،پیپلزپارٹی کاآزادکشمیرالیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے کااعلان

ن لیگ ،پیپلزپارٹی کاآزادکشمیرالیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے کااعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔ادھرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں ناکام رہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی 11 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی گیارہ اور مسلم لیگ (ن)کو چھ سیٹیں ملیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں