میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی متحدہ کے حق میں مہم جوئی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

بانی متحدہ کے حق میں مہم جوئی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ : شعیب مختار ) متحدہ لندن اور بانی متحدہ کے حق میں مہم جوئی کرنے والوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جن کیخلاف آ ئندہ چند روز میں کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جا ئے گا۔ دوسری جانب متحدہ قومی موؤمنٹ کا 23واں یوم تاسیس ملک بھر میں نہایت جوش و خروش سے منایا گیامتحدہ لندن کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں گذشتہ روز طلب کیے گئے اجلاس میں پارٹی کے سیاسی سفر سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جیلوں میں قید متحدہ لندن کے کارکنوں کی رہا ئی سے متعلق مہم جوئی کرنے کا عیادہ کر لیا گیا کراچی میں بانی متحدہ کی رہائشگاہ کے اطراف سیکورٹی کو ہا ئی الرٹ کر دیا گیا عید الضحیٰ کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے حساس اداروں کی جانب سے حکمت عملی مرتب کر لی گئی متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والوں کو ملک دشمن سرگرمیوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے گرفتار کیا جا ئے گا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز26 جولائی 1997 کی یاد میں متحدہ قومی موؤمنٹ کے 23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر متحدہ لندن کی جانب سے شہر قائد سمیت دیگر شہروں میں مختلف جرائم میں گرفتار کیے گئے کارکنوں کی رہا ئی کے لیے سوشل میڈیا پر مہم جوئی کرنے کی ہدایات دے دی گئیں ہیں جس کے تحت ٹوئٹر پر لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹوئٹ کرنے پر زور دیا گیاہے اس ضمن میں انٹر نیشنل سیکرٹریٹ سے ملنے والی ہدایات پر متحدہ لندن کے کارکنوں کے سوشل میڈیا پر فعال ہوتے ہی حساس اداروں کی جانب سے شہرقائد میں امن و امان کی فضا بر قرار رکھنے کے لیے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ متحدہ پاکستان کی جانب سے بھی پارٹی کا یوم تاسیس نہایت پر امن طریقے سے منایا گیا ہے جس کے تحت گذشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیک کاٹ کر متحدہ پاکستان کی مرکزی قیادت کی جانب سے کارکنان و عوام کو مبارکباد دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں