میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا فضل الرحمن کے بھائی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

تحریک انصاف کا فضل الرحمن کے بھائی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا ہ سول سروس افسر ضیا الرحمن کی کراچی میں تعیناتی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے انصاف ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا، انہیں خیبر پختونخواہ سے امپورٹ کیا گیا ہے، یہ سندھ کے کیڈر افسران کے ساتھ زیادتی ہے، کیا سندھ میں افسر ختم ہوگئے تھے یا سندھ بنجر ہوگیا تھا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ ایک جعلی افسر اور پی ٹی سی ایل کے انجینئر ہوا کرتے تھے، پورے سندھ میں جعلی ڈومیسائل کی گونج ہے، بلکہ اب جعلی ڈومیسائل کے بعد اب جعلی ڈی سی بھی آگئے ہیں، ضیا الرحمن کی تعیناتی سپریم کورٹ کے آرڈر کے خلاف ہے۔حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ کے پی کے حکومت مولانا کے بھائی کو واپس لے، ہم ان کے خلاف کورٹ میں جائیں گے، سندھ حکومت غیر آئینی طریقے سے چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہورہی ہے، اب معاملات ڈی سی نے چلانے ہیں، بلاول نے کہا تھا کہ وہ دھرنا دیں گے اوراسلام آباد بند کردیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں