میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عامر لیاقت بھی حلیم عادل شیخ کے مخالف نکلے لینڈ گریبر قراردیدیا

عامر لیاقت بھی حلیم عادل شیخ کے مخالف نکلے لینڈ گریبر قراردیدیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو کی جانب سے زمینوں پر قبضے سے متعلق تحقیقات کا آغاز ہونے پر پی ٹی آ ئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ستارے گردش میں آ گئے پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی گونج کے زور پکڑنے لگی آ ہستہ آہستہ پارٹی کے رہنماؤں کو بھی کھٹکنے لگے پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بھی حلیم عادل شیخ کے مخالف نکلے پی ٹی آ ئی رہنما کو لینڈ گریبر قراردیدیا گیا تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کو گزشتہ کئی روز سے پارٹی میں موجود رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کانشانہ بنایا جا رہا ہے اور قیادت پر مسلسل ان سے سندھ کے نائب صدر کا عہدہ واپس لینے پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے اس ضمن میں پارٹی میں موجودمتعدد رہنما ان سے شدید نالاں دکھا ئی دیتے ہیں جس کے تحت گذشتہ کئی روز سے پارٹی میں جاری اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں جس کی عکاسی عامر لیاقت حسین کے ایک بیان نے کر دی ہے جس میں ان کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لینڈر گریبر قرار دے دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں