سیاہ فام لڑکی کی ہلاکت امریکا میں مظاہرے پھوٹ پڑے‘جھڑپوں میں 21 اہلکارزخمی
شیئر کریں
امریکی ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں سیاہ فام افراد کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے۔پولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد اہلکارزخمی ہوگئے۔امریکہ میں سیاہ فام لڑکی کی ہلاکت کے خلاف مسلح احتجاج کیا گیا،غلطی سے گولی چل جانے پر 3افراد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس مظاہرین نے کینکٹی کٹ کے شہر لیوس ویلے میں احتجاجی مارچ کیا اور احتجاج کے دوران غلطی سے گولی چلنے سے 3 افراد زخمی بھی ہو گئے۔دوسری جانب مارچ کو روکنے کے لیے سفید فام امریکیوں نے بھی ہتھیار اٹھا لیے تاہم دونوں گروپس کو علیحدہ رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سیاٹل میں بلیک لائیو میٹرزکی حمایت میں مظاہرے پھوٹ پڑے اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشرکرنے کی کوشش کی گئی جس پرانہوں نے جوابی حملے کرتے ہوئے پتھرائو کردیا اوراینٹیں ماریں۔جھڑپوں میں اکیس پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے درجنوں مظاہرین کو گرفتاربھی کیا ہے۔پولیس کے مطابق مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے تاہم پولیس نے انہیں منتشرکرتے وقت کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیاہے۔پولیس کے مطابق مظاہرین نے تشدد کیا، توڑ پھوڑکی اوراملاک جلائیں جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیاگیا۔