میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بارش کے الیکٹرک نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

کراچی بارش کے الیکٹرک نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد ترجمان کے الیکٹرک نے اس صورتحال میں ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ پانی موجود ہونے کے باعث بجلی کا انفراسٹرکچر متاثر ہوا ہے، حکومتی اداروں سے اپیل ہے کہ نکاسی آب تیزی سے عمل میں لائیں۔ بارش کے دوران چند علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی ہے، نشیبی اور وہ علاقے جہاں کنڈے لگے ہیں وہاں بجلی بند کی ہے۔کے الیکٹرک کے مطابق سڑک پر پانی موجود ہونے کے باعث بجلی کا انفراسٹرکچر متاثر ہوتا ہے،حکومتی اداروں سے اپیل ہے کہ نکاسی آب تیزی سے عمل میں لائیں۔دوسری جانب ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق شہرکو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی گھارو ، پپری پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی بند ہے، جس کے سبب شہر کو پانی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں