ہتھیاروں کی جنگ اب خلاتک پہنچ گئی
شیئر کریں
زمین پرتو اسلحہ کی دوڑ جاری تھی لیکن روس نے خطرناک ہتھیار کا خلا میں بھی تجربہ کرلیا۔برطانوی اخبار کے مطابق گزشتہ دنوں روس نے کامیابی سے اینٹی سیٹلائٹ ہتھیارلانچ کیا اوراسے مدار میں پہنچا دیا۔ اس ہتھیار کے ذریعے سیٹلائٹس کو تباہ کیا جا سکتا ہے،جن پراس وقت پوری دنیا کا انحصار ہے۔روس کے اس تجربے پرامریکہ اور برطانیہ نے شدید غصے کا اظہارکرتے ہوئے مذمت کی گئی ہے۔ دونوں ملکوں کی طرف سے اس روسی تجربے کو خلاء کے امن کے لیے خطرہ قراردیا گیا ہے۔برطانوی فوج کے سپیس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس اگراس ہتھیار کو سیٹلائٹس کے خلاف استعمال نہ بھی کرے، تو اس کے ٹکڑے ہی سیٹلائٹس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔‘‘روس نے یہ ہتھیار گزشتہ ہفتے اپنی کوسموس 2543سیٹلائٹ سے فائر کیا۔ اس ہتھیار نے کسی دوسرے خلائی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا لیکن روس ہی کی ایک اور سیٹلائٹ کے بہت قریب پہنچ گیا۔امریکی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’روس کا یہ تجربہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے سپیس سسٹمزکو درپیش خطرے کی ایک مثال ہے۔اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کے سسٹمزکولاحق خطرہ حقیقی ہے اوروقت کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔