میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چودھری نثار کی پریس کانفرنس کا اہم اعلان  ، اعلان ہی نہیں  تھا!

چودھری نثار کی پریس کانفرنس کا اہم اعلان ، اعلان ہی نہیں تھا!

منتظم
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

وزیر داخلہ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ کل کا تھا، آج کا نہیں ۔ ترجمان نے وضاحت کردی!
وزیر داخلہ چودھری نثار کی پریس کانفرنس کے حوالے سے تمام ذرائع ابلاغ یہ رپورٹ کررہے تھے کہ وہ پاناما پر عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مستعفی ہو جائیں گے مگر وزارت داخلہ کے ترجمان کی ایک وضاحت نے معاملے کی نوعیت کو پورا ہی بدل دیا ہے۔ ترجمان کی وضاحت کے مطابق اُنہیں یہ اعلان موخر ہونے والی پریس کانفرنس میں کرنا تھا اور اُن کا یہ ارادہ گزشتہ رات تک تھا مگر اب اُنہوں نے یہ ارادہ تبدیل کردیا ہے۔ اور وہ پریس کانفرنس میں بھی یہی کہہ رہے تھے۔ حیرت انگیز طور پر پریس کانفرنس کا پیغام تمام ذرائع ابلاغ نے یکساں طور پر ایک ہی لیا تھا ،مگر ترجمان نے پریس کانفرنس کے فوری بعد اس کی وضاحت کردی کہ چودھری نثار دراصل پریس کانفرنس میں یہ کہہ رہے تھے کہ اُن کایہ فیصلہ گزشتہ روز تک یہی تھا۔ مگر اب وہ مشکل وقت میں یہ فیصلہ نہیں کرناچاہتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں