میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کے پول کھول دیے

فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کے پول کھول دیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی راہنماء فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کی رہنما کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں، کشمالہ نے خواجہ آصف کے اکائونٹ میں 16کروڑ ٹرانسفر کرائے، کشمالہ طارق کے بیرون ملک سفر کے اخراجات وزارت پانی و بجلی ادا کرتی ہے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی رہنما کشمالہ طارق ایان علی ٹو ہیں، کشمالہ طارق نے سولہ کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کرائے، خواجہ آصف نے ایک کروڑ کا فلیٹ کمرشل کراکر پچیس کروڑ روپے کا کرایا، خواجہ آصف نے پلاٹ کمرشل کرانے کیلئے وزارت دفاع کا استعمال کیا، انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق خواجہ آصف کے توسط سے پارلیمنٹ لاجز میں وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے فلیٹ میں رہ رہی ہیں، خواجہ آصف وضاحت کریں کہ ان کا کشمالہ طارق سے کیا رشتہ ہے اور وہ کس حیثیت سے پارلیمنٹ لاجز میں رہ رہی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کشمالہ طارق کو ایان علی ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی ٹو کے بارے میں مزید انکشافات کروں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں