میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قیامت خیز گرمی کے باوجود 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،کراچی کے شہری نڈھال

قیامت خیز گرمی کے باوجود 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ،کراچی کے شہری نڈھال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں لیکن اس کے باوجود شہر قائد میں کے الیکٹر ک کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کئی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جہاں ڈیفنس، گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔اس کے علاوہ ایف بی ایریا، گڈاپ، گارڈن، گذری، گلستان جوہر، گلشن معمار ، بلدیہ، بلوچ کالونی، سوک سینٹر، ریلوے کالونی، جیکب لین، جیل روڈ، کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد اور لیاری میں 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں