میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخصوص نشستوں کا کیس، پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواست دائر

مخصوص نشستوں کا کیس، پی ٹی آئی کی فریق بننے کی درخواست دائر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کردی۔عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ بینچ میں پارٹی بننے کی درخواست پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ سنی اتحاد کیس میں تحریک انصاف کو فریق بنایا جائے ، سنی اتحاد کونسل اپیلوں کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پر الزامات لگائے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے حوالے سے الزامات حقائق کے برعکس ہیں، تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے دیگر سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستیں تقسیم کردیں، مخصوص نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف اہل ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں کو دینا غیرآئینی ہے ، مخصوص نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل فہرست دینے کے لیے تیار ہے ۔پی ٹی آئی کی دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی کومخصوص نشستوں کی فہرست دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد ہے ، ان دونوں پارٹیوں کی سیٹیں دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹنا عوام کی منشا کے خلاف ہوگا۔درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین سنی اتحاد نے پی ٹی آئی کے نشان پر انتخاب لڑا اور حامد رضا حلقہ 104 سے کامیاب ہوئے ، آرٹیکل 51 واضح نہیں کرتا کہ آزاد امیدواروں کو ایک سے زائد سیٹیں جیتنے والی سیاسی جماعتوں میں ہی ضم ہونا چاہیے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں