حافظ نعیم الرحمن کاکے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ
ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا قوانین میں موجود ہے کہ اگر کسی علاقے میں کوئی نادہندہ ہے تو کے الیکٹرک علاقے کی بجلی بند نہیں کرسکتا، مگر نیپرا قوانین پر عملدرآمد ہی نہیں ہوتا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک 2018 سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا نادہندہ ہے لیکن اس کا لائسنس منسوخ نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ کے الیکٹرک کو تاریخی 170 ارب روپے کی قومی خزانے سے سبسڈی دی گئی لیکن اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں، کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے اور فارنزک آڈٹ کیا جائے۔