میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل نور حسن جوکھیو اربوں کی کرپشن میں ملوث

سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل نور حسن جوکھیو اربوں کی کرپشن میں ملوث

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ:محمد قیصر)سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث،پہلے ڈیڑھ سال میں اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دیں،کرپٹ وبددیانت نورحسن جوکھیو،ایاز حمید بلوچ اور آصف شاہ کو عہدوں سے ہٹایا جائے،گڈاپ ٹاون کے پہلے اجلاس میں ہی قرار داد پیش تفصیل کے مطابق امروز ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی سربراہی میں گڈاپ ٹاون/ٹی ایم سی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں میر عباس ٹالپر نے کھڑے ہوکر اعتراض اٹھایا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو پہلے ڈیڑھ سالہ دور کا حساب دیں نور حسین جوکھیو نے ڈیڑھ سال میں ضلع کونسل کراچی سے اربوں روپے کے فنڈز لے کر کرپشن کی نذر کردئیے ہیں الٹا ٹی ایم سی گڈاپ ٹاون کو پچاس کروڑ روپے سے زائد کا مقروض بنا دیا ہے اجلاس کے دوران میر عباس نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اجلاس روم میں سے نور حسن جوکھیو کا باہر نکالا جائے جس کے بعد سابق ایڈمنسٹریٹر نور حسن جوکھیو کو باہر نکال دیا گیا اسکے بعد میر عباس ٹالپر کی جانب سے کرپٹ و بددیانت سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو،چیف آفیسر ایاز حمید بلوچ اور آصف شاہ کے خلاف قرار داد پیش کی گئی قرارداد کے مطابق بتایا گیا کہ گڈاپ ٹاون پر پچاس کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی ممبران غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں گے قرارداد میں مزید کہا گیا کہ اس ہاوس کے توسط سے ہم مطالب کرتے ہیں کہ کونسل کو ملنے والے سابق ضلع کو نسل کے واجبات پر شدید تحفظات ہیں اطلاع کے مطابق گڈاپ ٹانان کے اوپر پچاس کروڑ روپے سے زیادہ کے واجبات ہیں،کروڑوں روپے کے کام زیر تکمیل ہیں ہم اس لئے ٹان کو نسل کے پہلے اجلاس میں مطالبہ کرتے ہیں کہ سابق ضلع کونسل کے ایڈمنسٹریٹر نور حسن جوکھیو،چیف آفیسر ایاز حمید بلوچ اور انجینئر آصف شاہ کو ٹی ایم سی گڈاپ ٹاون می تعینات نہیں کیا جائے قرار داد ٹی ایم سی گڈاپ ٹاون کے ممبران کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کے بعد ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ سندھ حکومت کو خط لکھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں