میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضیٰ وہاب کامیونسپل یوٹیلیٹی بلز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

مرتضیٰ وہاب کامیونسپل یوٹیلیٹی بلز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ جوہر مجید شاہ) مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا بڑا فیصلہ میونسپل یوٹیلیٹی بلز کو ٹھیکے پر دے دیا جائے اس حوالے سے مشاورت جاری بلز سے متعلق قرار داد سٹی کونسل سے پاس کرانے کا فیصلہ ذرائع اس حوالے سے معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق میونسپل سروسز بلز کی وصولی کے نظام کو صاف شفاف بنانے کیساتھ ریونیو میں اضافے کیلئے بلز کی وصولی مختلف اداروں کے زریعے کی جائے اس حوالے سے ایک غیررسمی اجلاس میں اس بات پر غوروخوص کیا گیا جس میں طے پایا بلز کی وصولی کا ٹھیکہ ” سوئی سدرن گیس کمپنی” کو دے دیا جائے بلنگ کی ریکوری اس محکمے سے کرائی جائے یا ایک دوسری تجویز میں اس عمل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انجام دینے سے متعلق رائے دی گئی جبکہ تیسری اور آخری تجویز میں اس عمل کو سٹی کونسل میں بزریعہ قرار داد منظور کروایا جائے تاکہ اسے قانون کا درجہ حاصل ہوجائے اور اسکا ٹھیکہ بدنام زمانہ شہریوں کا بلڈ پریشر اور متھا گھومنا نے والا ادارہ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کمپنی کو دے دیا جائے جس طرح ” کے الیکٹرک ” ٹی وی بلز ” کی فیس اپنے بلز کے زریعے وصول کرتی ہئے چاہے آپکے گھر ٹی وی ہو یا نہ ہو بل آپکے کے الیکٹرک بل پر لگ کر آجاتا ہئے اس حوالے سے یاد رہے کہ ” میونسپل بلز ” کی ادائیگی بزریعہ ” کے الیکٹرک ” کے خلاف پہلے ہی سے ” جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان ” عدالت میں ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسل میں قرار داد کے پاس ہونے کی صورت میں مزکورہ بل کو قانونی حیثیت حاصل ہو جائگی تو اس صورت میں عدالت کن نکات پر فیصلہ دے گی ادھر کے الیکٹرک سے وصولی شہریوں کیلے بھی تکلیف دہ عمل ہوگا کیونکہ شہری آج کل سوشل میڈیا پر کے الیکٹرک کے لائسنس کی منسوخی کیلے باقاعدہ کمپین بھی چلا رہیں شہریوں کا کہنا ہئے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید انھیں کسی صورت منظور نہیں کے الیکٹرک شہریوں کیلے سفید ہاتھی اور شہریوں کا قاتل ادارہ ہونے کیساتھ شہریوں کا خون چوسنے والا ادارہ بھی ہئے یاد رہے کہ اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کر چکیں ہیں ادھر شہریوں صارفین کی لاکھوں کی تعداد کے الیکٹرک کا لائسنس فوری طور پر کینسل کرنے پر حکومت پر دبا بڑھاتے ہوئے اعلی عدلیہ سے کے الیکٹرک کے لائسنس کی منسوخی کیلے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کررہیں ہیں دیکھنا یہ ہئے کہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب شہریوں کے اس جارحانہ موڈ کو مد نظر رکھکر ٹھیکہ کسے سونپتے ہیں اندرونی حلقے دعوی کررہیں ہیں کہ ٹھیکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت یا سوئی سدرن گیس کمپنی کو دیا جائگا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں