میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف بلڈروں نے اتحاد بنالیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف بلڈروں نے اتحاد بنالیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے خلاف بلڈروں نے اتحاد بنالیا، پٹہ سسٹم مافیا کی جانب سے بھتہ کیلئے دبائو ڈالنے کی صورت میں پٹہ سسٹم مافیا کے افسران کے خلاف بھتہ خوری اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرانے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، حیدری تھانے میں نارتھ ناظم آباد جیم خانے کے ذمہ دار نے پٹہ سسٹم کے شہزاد آرائیں کی جانب سے رشوت لے کر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے دو گروپوں میں اختلافات کے بعد ایک گروپ کی جانب سے بلڈر کو استعمال کرتے ہوئے پٹہ سسٹم کے دوسرے گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا میں سخت خوف ہراس پھیل گیا پریڈی تھانے میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سے پٹہ سسٹم کے کسی بھی کارندے نے پیر کے روز تک کسی بھی بلڈر کو بھتہ کیلئے نہ تو فون کئے اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا ذریعے کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے بعد کراچی کے بلڈروں کی جانب سے ایک اتحاد بنایا گیا ہے جس میں ضلع وسطی، ضلع جنوبی اور ضلع شرقی کے بلڈر شامل ہیں بلڈروں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اس حوالے سے بلڈروں کے ایک گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اگر پٹہ سسٹم مافیا کا کوئی افسر کسی بھی پروجیکٹ پر بھتہ لینے آئے گا تو اس کے خلاف علاقہ تھانے میں بھتہ خوری اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا جائے گا ذریعے کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی پٹہ سسٹم مافیا کے افسران اور ملازمین سخت پریشان ہیں جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نارتھ ناظم آباد جیم خانے کے ایک ذمہ دار نے گزشتہ روز حیدری تھانے میں پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غیر قانونی تعمیرات پٹہ سسٹم کے شہزاد آرائیں کو رشوت دے کر شروع کی تھی اس حوالے سے نارتھ ناظم آباد جیم خانے کے ذمہ دار سید عثمان علی کا تحریری بیان پولیس ریکارڈ پر موجود ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا کے دونوں گروپ اب ایک دوسرے کے خلاف کھل کر سامنے آگئے ہیں جس سے ایس بی سی اے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں