میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی ترقی میںقیادت کا کردار اہم ہے، ِعارف علوی

پاکستان کی ترقی میںقیادت کا کردار اہم ہے، ِعارف علوی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

مشکل وقت میں قیادت (لیڈر شپ) کا کردار اہم ہوتا ہے، جو مسائل کو سمجھنے اور اس کا حل تلاش کرنے میں لگی رہتی ہے۔ قیادت مخلص ہو تو قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔ یہ بات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور بانی کارپوریٹ پاکستان گروپ و نٹ شیل گروپ محمد اظفر احسن کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معیشت میں استحکام راتوں رات نہیں آتا۔ اس کے لیے منتخب حکومت کی جانب سے مستحکم اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ایسی حکومت ہو جو عوامی مفاد کے مسائل کو حل کرنے کے لیے صحیح مہارت کے حامل اہل افراد پر مبنی ہو۔ پاکستان میں بدقسمتی سے عوامی نمائندے مختلف برادریوں کی بنیاد پر منتخب ہوکر اسمبلیوں میںآتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی معیشت کے استحکام کے لیے بہت امید افزا نظریہ لگتا ہے، لیکن یہ ایک ایسے ملک میں چیلنج ہے جہاں مختلف سیاسی جماعتیں بالکل مختلف سیاسی نظریات رکھتی ہیں۔ تاہم معاشی ترقی کے لیے بہترین طریقہ کار ایک ایسا جمہوری سیٹ اپ ہے، جسے ووٹ کے ذریعے بااختیار بنایا جاتا ہے۔ڈاکٹر علوی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چند برسوں کے دوران، خاص طور پر عالمی وبا کووڈ19 کے دوران دنیا کی بڑی معیشتوں سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں جاری معاشی بحران جلد ختم ہوجائے گا، جس کی وجہ دنیا میں عالمی سطح پر مہنگائی کے ساتھ ساتھ غیریقینی ملکی صورتحال بھی ہے۔ میں پرامید ہوں کہ پاکستان میں حالات بہتر ہوں گے۔ ہمارا ملک طویل عرصے تک دہشت گردی کا شکار رہا، جس کے باعث غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنے سے گریزاں رہے۔ اس کے بعد کووڈ 19 آیا اور پاکستان نیاس عالمی وبا کا بھی اچھی طرح مقابلہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں