میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق ہمیں پیسے کوئی خیرات میں نہیں دیتا،وزیراعلیٰ سندھ

وفاق ہمیں پیسے کوئی خیرات میں نہیں دیتا،وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتارہوں گا، نواز شریف نہیں ہوں سندھ کے حقوق نہیں چھوڑوں گا،مشترکہ مفادات کونسل آئینی فورم ہے،بائیکاٹ کاکوئی ارادہ نہیں ہے شرکت کروں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق اپناکام ٹھیک طریقے سے نہیں کرپاتا،نقصان صوبوں کوہوتاہے، وفاق صوبوں کوپیسے دیکراحسان نہیں کررہا،یہ ہماراحق ہے، وزیراعظم پہلے 3 وزرائے خزانہ سے خوش نہیں تھے،وزیراعظم چوتھاوزیرخزانہ لاچکے ہیں مگر ملک کی معاشی حالت ابھی تک نہیں بدل سکی۔ان کا کہنا تھاکہ ارسااپناکام ٹھیک نہیں کررہا ایسے لگتا ہے جیسے ارسا کو وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو تنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، سید مراد علی شاھ مزاری ہائوس کشمور میں سابق صوبائی وزیر سردارسلیم جان مزاری سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہاکہ وفاق چاہتا ہے کے سندھ کے لوگوں کو تکلیف دی جائے۔ پانی کی قلت ہے اس قلت کو چار حصو میں تقسیم کیا جائے۔ وفاق نے ہمیں 760 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اب تک صرف 654 ارب سندھ کو مل سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے ابھی تک ہمیں ایک سو چھ ارب سندھ کو دینے ہیں ہمیں نہیں لگتا کہ ایک سو چھ ارب تیس جون تک ہمیں ملیں گے۔ وفاق اپنا کام ٹھیک طریقے سے نہیں کر سکتا جس کا نقصان صوبوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ وفاق ہمیں پیسے کوئی خیرات میں نہیں دیتا۔ وزیراعظم اب تک چار فناس منسٹر تبدیل کرچکے ہیں۔ صوبائی وزیر شبیر علی بجارانی،صوبائی وزیر مکیش کمار چاولا،رکن اسمبلی اعجاز احمد جکھرانی اور دیگر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں