میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیخ رشید نے ایک لاکھ نوکریوں کا شوشا چھوڑ دیا

شیخ رشید نے ایک لاکھ نوکریوں کا شوشا چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے محکمہ ریلویز میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی،کچھ نہیں ہونے جا رہا، عمران خان مدت پوری کریں گے، حزب اختلاف اور حکمرانوں کے درمیان بہتر راستے بننے جا رہے ہیں، اختر مینگل کہیں نہیں جاتا، بہت سارے اختر مینگلوں کو جانتا ہوں۔وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آٹا و چینی چوروں کا گھیرا ؤہونا چاہیے، عمران خان وقت کی ضرورت ہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، اختر مینگل کہیں نہیں جاتے، بہت مینگلوں کو جانتا ہوں۔انہوں نے ریلوے میں ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کیا اور کہا کہ ریلوے کا سارا نظام بدل دیں گے اورنیا میرٹ کا نظام لائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ایک خواب تھا، اس سال لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے کا ہوجائے گا، ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے جا رہی ہے، ایم ایل ون کا کریڈٹ عمران خان اور آرمی چیف کو جاتا ہے، ایم ایل ون میرا خواب تھا، حفیظ شیخ، اسد عمر اور عاصم سلیم نے اسے حقیقت بنایا، 16سال قبل ایم ایل ون پر دستخط کیے، آج عمران خان کی قیادت میں ایم ایل ون بننے جا رہا ہے، 9جولائی کو ایکنک میں ایم ایل ون پیش ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا نالہ لئی کیلئے شاید مجھے عثمان بزدار کے پاس جا کر بیٹھنا ہی پڑ جائے، 10 دن چھٹی پر ہوں، آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا تھا۔کورونا کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر 4خودکش حملے ہوئے لیکن اس طرح کی بیماری نہیں دیکھی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ 16 روز تک ملٹری اسپتال راولپنڈی میں داخل رہے اور اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں